نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھی امریکی صدر کے حوالے سے اپنے سابقہ موقف پر قائم ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زہران ممدانی سے پوچھا گیا کہ آپ صدر ٹرمپ کو فاشسٹ اور آمر سمجھتے ہیں؟ آپ نے صدر ٹرمپ کو جمہوریت کا دشمن اور دیگر ناموں سے بھی پکارا ہے ، اس پر ممدانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو کچھ کہہ چکے ہیں اس پر قائم ہیں۔
ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا احوال سامنے آ گیا
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں نیویارک سٹی کے مسائل پر کھل کر بات کی ہے، امیگریشن سے لیکر نیویارک کے شہریوں کی رہائش ، معیشت اور سکیورٹی سمیت تمام امور پر واضح طور پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح شہر کو محفوظ درجہ دینے کی پالیسی پر قائم ہیں لیکن شہر کے مختلف حصوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں سے امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
ٹرمپ جونیئر کا زہران ممدانی کے بھارتیوں سے نفرت کے حوالے سے حیران کن انکشاف
اِن کا کہنا تھا کہ اختلافات کو چھپانے کے بجائے ضروری ہے کہ عوامی مفاد کے لیے مل کر کام کیا جائے کیونکہ اِن کا مقصد سیاسی نکتہ چینی نہیں بلکہ نیویارک کے عوام کے مسائل حل کو کرنا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور ممدانی کے درمیان ملاقات کے دوران ایک موقع پر ٹرمپ نے مذاق میں ممدانی سے ’فاشسٹ‘ کہنے والے تبصرے پر بھی بات چھیڑی تھی جس پر دونوں رہنما ہنس پڑے تھے۔
