عثمان طارق کی شاندار ہیٹ ٹرک،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں چوتھے پاکستانی بائولر بن گئے

usman tariq

پاکستان کے عثمان طارق (usman tariq)نے زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔

راولپنڈی میں جاری سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں عثمان طارق نے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کی وکٹیں لیں۔

زمبابوےکو شکست،پاکستان نے تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

یاد رہے عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی پلیئر ہیں، اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی  ماضی میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

انہیں شاندار بائولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp