مانسہرہ کے حلقہ NA-18 میں ضمنی الیکشن کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 22، 23 اور 24 نومبر کو تین روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے تمام سرکاری و نجی اسکول تین روز بند رہیں گے، حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔
متحدہ عرب امارت میں قومی دن کے موقع پر 5 دن کی چھٹیوں کے مزے
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔
محکمہ تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ یہ شیڈول سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا، کسی بھی اسکول کو اپنے طور پر شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، رانا سکندر حیات
واضح رہے یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔
