ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مینجمنٹ کی جانب سے مسلسل خاموشی اور عدم رابطے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
علی ترین نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک ماہ کے دوران فرنچائز نے متعدد ای میلز اور قانونی نوٹس بھیجے، مگر کسی کا جواب نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک ویلیوایشن اور رینیول لیٹر فراہم نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر تمام ٹیموں کو یہ مراسلہ پہلے ہی مل چکا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کو لکھا گیا خط بھی نظر انداز کیا گیا۔
یونس خان کرکٹ ہی نہیں گائیکی کے بھی استاد نکلے، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ دیگر فرنچائزز بھی سوال اٹھا رہی ہیں کہ صرف ملتان سلطانز کو ویلیوایشن کے عمل سے باہر کیوں رکھا جا رہا ہے، مگر اس کا بھی کوئی جواب نہیں مل رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہمارے پاس قانونی کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

