آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری ایوانِ صدر مظفر آباد میں ہوئی۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، گورنر خیبرپختونخوا، فریال تالپور، ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز کامیاب ہوئی تھی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر ڈٹ گئے، استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ
انوارالحق کی اپنی ہی کابینہ کے رکن رہنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور کو وزارت عظمی کے لیے 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے تھے ، پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے لیے 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔

