مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
رانا ثنا اللہ نے نئے گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل ترجیح ہے، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، حلقے کے تمام دیہاتوں میں جلد گیس کی فراہمی شرو ع ہو جائے گی۔
آپ کے علاقے میں گیس کی لائنیں بچھا دی گئی ماؤں بہنوں کو فائدہ ہو گا، گیس ایل پی جی گیس سے 30 فیصد سستی اور سلینڈر پھٹنےکا خطرہ بھی نہیں، جب اللہ کی مہربانی ہوئی تو گیس ، پیٹرول نکلے گا تو سستا ملے گا۔
مشیروزیراعظم نے کہا کہ نفرت اورانتشارکی سیاست نے ملک کونقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات کا اجلاس، معاشی ترقی اور ریونیو میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست دی، آج دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے، پی ٹی آئی نے کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھا، کیوں ختم نہیں کی؟
انہوں نے مزید کہا کہ انکی حکومت میں میرے خلاف منشیات کا بے بنیاد کیس بنایا گیا میرے خلاف بنایا گیا منشیات کا کیس فراڈ اورجھوٹ تھا، امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف پروگرام کا آخری سال ہوگا، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں ہے۔
