سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
سعودی نیشنل سینٹر فار میٹالوجی نے شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا ہے، جمعہ سے منگل تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی توقع ہیں۔
بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ریاض، مکہ، جدہ، مدینہ، الجوف، شمالی سرحدی علاقہ، حائل، القصیم، تبوک، مشرقی صوبہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش ہوں گی۔
حکام نے مملکت سعودیہ کے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری ذرائع سے موسم کی صورتحال بارے معلومات حاصل کرتے رہیں، سیلابی علاقوں سے دور رہیں اور کم حدِ نگاہ کے دوران ڈرائیونگ میں خصوصی احتیاط کریں۔
موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
مدینہ منورہ کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، مسجد نبویؐ میں زائرین بارش کے دوران دعائیں کرنے میں مصروف رہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔

