محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سردرہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اوردھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اورخشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند چھائی رہی۔

