لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔
اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔
دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ محکمہ داخلہ کی پنجاب نے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کر دی۔
آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی آوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں دفعہ 144میں توسیع کر دی گئی
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں۔

