تحریک انصاف کا اپنے 2 سینیٹرز فیصل سلیم اور سیف اللہ ابڑو سے رابطہ منقطع

pakistan tahreek insaf

پاکستان تحریک انصاف کا اپنے دو سینیٹرز فیصل سلیم اور سیف اللہ ابڑو سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے دو سینیٹرز فی الحال پارٹی رابطے میں نہیں ہیں۔

واضح رہے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ بھی نہیں دیا تھا، جبکہ سینیٹر فیصل سلیم 26 ویں ترمیم کے دوران بھی پارٹی سے رابطے میں نہیں رہے تھے۔

ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی جشن؛ فیصل واوڈا مٹھائی لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

دوسری جانب 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے ہونے والا سینیٹ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بعض معاملات پر ڈیڈ لاک تھا تاہم اب مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد بل کی منظوری کا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp