ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کے 7ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
