سینیٹ کے کل (جمعہ)ہونے والے اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،ایجنڈے میں ستائیسویں ترمیم شامل نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے،آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش ہوگی۔
27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جائے گا،طارق فضل چودھری
وفاقی پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 ایوان میں زیرغور آئے گا،وفاقی پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2023 میں ترامیم کا بل سینیٹ میں پیش ہوگا۔
اس کے علاوہ سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نیب ترمیمی بل 2023 واپس لینے کی اجازت طلب کریں گے۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری،تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
سینیٹر عبدالشکور خان پوسٹل سروسز میں 2022 کے ٹیسٹ و انٹرویو کے باوجود بھرتیاں نہ ہونے پر احتجاج پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔
