معروف ٹیکسی سروس اوبر نے آئرلینڈ میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی سواری کے لیے “فکسڈ پرائس” یا طے شدہ کرایہ منتخب کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے بعد صارفین کو سفر کے آغاز سے پہلے ہی یہ معلوم ہو جائے گا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ کتنی رقم ادا کرنی ہے یعنی اب اضافی کرایے کے خدشے سے نجات مل جائے گی۔
آن لائن ٹیکسی اوبر نے پاکستان میں سروس بند کر دی
اب تک اوبر یا دیگر سروسز کے ذریعے ٹیکسی بک کراتے وقت صارفین کو کرایے کی ایک رینج دکھائی جاتی تھی، جو عام طور پر چند یورو کے فرق پر مشتمل ہوتی تھی۔ تاہم، ٹریفک جام، سڑک کی بندش یا متبادل راستوں کی وجہ سے اصل کرایہ کبھی کبھار زیادہ بھی ہو جاتا تھا۔
اوبر کے مطابق نئے نظام میں اگر صارف”Taxi Fixed Price” کا انتخاب کرتا ہے تو ایپ میں ایک صاف، واضح اور حتمی کرایہ ظاہر ہو گا۔ یہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم ہوگی جو صارف ادا کرے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر سفر کے اختتام پر میٹر پر ظاہر ہونے والا کرایہ طے شدہ رقم سے کم ہوا تو صارف کوکم کرایہ ہی ادا کرنا ہوگا۔
تاہم کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ اگر صارف راستہ تبدیل کرے، اضافی اسٹاپ شامل کرے یا منزل بدل دے، تو کرایے کا دوبارہ حساب کیا جائے گا۔
اوبر کا پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروس بند کرنے کا اعلان
اوبر نے اس نئی سہولت کے بارے میں کہا ہے کہ اس کا مقصد صارفین کوشفاف، سادہ اور پیشگی معلوم کرایہ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں سفر کے اختتام پر کسی قسم کے اضافی بل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
