اوبر کا پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروس بند کرنے کا اعلان

اوبر کا صارفین کو مزید سہولیات دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


معروف آن لائن کیب سروس اوبر نے لاہور کے سوا تمام شہروں میں سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوبر ٹیکنالوجیز نے پاکستان میں صارفین کو مطلع کیا کہ کمپنی کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی خدمات فوری طور پر بند کر رہی ہے۔ تاہم، فرم نے لاہور میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہ ہم اپنے ذیلی کمپنی ’کریم‘ کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور لاہور میں Uber ایپ اپنی سروسز جاری رکھے گی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ اوبر کی ٹیموں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جنہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں اس کاروبار کو بنانے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔

دنیا کا امیر ترین شخص کون آئسکریم کا دیوانہ

کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسافر اور ڈرائیورز پارٹنرز ان پانچ شہروں میں کریم ایپ استعمال کر سکتے ہیں جب کہUber ایپ لاہور میں ان مشکل وقتوں میں کمانے والوں کی مدد کے لیے نئی پروڈکٹ لانچ کے ساتھ دستیاب رہے گی۔

بیان میں کہا گیا، “ہم کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں Uber ایپ استعمال کرنے والے رائیڈرز اور ڈرائیور پارٹنرز کے ساتھ بات چیت کریں گے کہ وہ اپنے شہر میں کریم ایپ کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر 2022 سے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں Uber سروسز بند ہو جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں