زہران ممدانی کو نیویارک کا میئر بننے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔
امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ نیو یارک انتخاب میں 26 ارب پتیوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی تاکہ ظہران ممدانی کو کامیابی سے روکا جا سکے ۔
رپورٹ کے مطابق سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر دیئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں گرفتار کرا دونگا، زہران ممدانی
صرف دو ارب پتیوں نے ممدانی کی حمایت کی اوران کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ممدانی کی انتخابی مہم کیلئے ایلزبتھ سمنز نے ڈھائی لاکھ اور ٹام پریسٹن ورنر نے 20 ہزار ڈالر فراہم کئے۔
دوسری جانب نیویارک کے امیرکاروباری افراد نے ممدانی کی جیت کے بعد محتاط حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ معروف ارب پتی اور ممدانی کے سخت ناقد بل ایکمین نے بھی ممدانی کو تعاون کی پیشکش کر دی۔
