قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس کل شام 5 بجے ہو گا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزرا کی جانب سے عوامی اہمیت کے سوالات کے جوابات پیش کیے جائیں گے،وزیر داخلہ کی جانب سے داخلہ و اندرونی سلامتی سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 ایجنڈے کا حصہ ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے، وزیرِ اطلاعات و نشریات سوشل میڈیا ریگولیشن بل 2025 پیش کریں گے۔
قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی عبوری رپورٹ ایوان میں پیش ہوگی،قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی عبوری رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔ملک میں سیلابی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے 15 سے 18 اراکین قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، حذیفہ رحمان کا دعویٰ
اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے،نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز میں ہوشربا چارجز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
