نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد لانے جا رہا ہے، جس پر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔
ترکیہ میں نیویارک گروپ کے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت اوردرپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں یہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے سے متعلق اس کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے آ چکا ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ انڈونیشیا نے غزہ میں امن فوج کے لیے اپنی فورسز بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر اسلامی ممالک بھی اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا۔
