شہرِ قائد کراچی میں جمعے کی دوپہر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ڈی ایچ اے کے شمال میں تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے دوپہر 3 بجکر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اگلے سال دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے زیادہ تر علاقوں میں اس کے جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے۔
