انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے راستے کھولے جائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور جرمن چانسلر نے ترکیہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ترک صدر نے کہا کہ جرمن چانسلر کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہنا اعزاز کی بات ہے۔ ان کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدوں پر بات چیت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ اور ہمیں مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور ترکیہ غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے راستے کھولے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام پر ہونے والے مظالم کا کوئی حساب نہیں۔ اور جرمن چانسلر کے ساتھ شام کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ شام کے صدر احمد الشارع نے ہتھیاروں کی بجائے امن کو ترجیح دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی
ترک صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بھی تشویش ہے۔ یوکرین جنگ کے حل کے لیے ڈپلومیٹک راستے اپنائے جائیں۔
