نئی دہلی: بھارت میں ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
مودی کے زیرقبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں ایک بار پھر متحرک ہوگئیں۔ بھارتی افواج کے مظالم پر ناگالینڈ قیادت کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔
بھارت میں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کرنے لگیں۔
ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت اور افواج کو واضح انتباہ جاری کر دیا۔
تھونگا لینگ میوہ نے کہا کہ اگر تم مودی ہم سے کھیلنا چاہتے ہو۔ تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔ اور ہم کبھی بھارت کے آگے سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ ناگالینڈ جیسی کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ اور مودی کے زیر قبضہ ناگالینڈ جیسی کئی شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں، مودی کی ناانصافی، حق تلفی اور جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل ہیں۔ اور انتہا پسند مودی اختلاف رائے کو دبانے کے لیے غیر قانونی طور پر فوجی طاقت اور بے جا پابندیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی
غاصب مودی کشمیر سے لے کر آسام اور ناگا لینڈ تک فوجی طاقت استعمال کر کے ظلم و ستم کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔
