راولپنڈی، آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی بھارتی سرپرست خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے خوارج شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ
ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے “عزمِ استحکام” کے تحت آپریشنز پوری رفتار سے جاری ہیں، اور قوم کی حمایت سے ملک میں امن کے دشمنوں کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔
