ایران نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا سمیت کئی بڑے ممالک سے کئے جانے والے معاہدے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے ایٹمی پروگرام سے متعلق دنیا سے کیے جانے والے 10 سالہ معاہدے کا وقت پورا ہو چکا ہے۔ 2015 کے ایٹمی معاہدے کی تمام شقیں ہفتے کے روز ختم ہو چکی ہیں
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران سفارتکاری سے حل کیلئے اپنی پختہ وابستگی کا اظہار کرتا ہے۔
امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب کشتی پر حملہ، 6 افراد ہلاک
واضح رہے کہ 2015 میں مشترکہ پلان آف ایکشن معاہدے میں ایرن ، امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی روس اور چین شامل تھے۔
10 سالہ معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامند ہو گیا تھا جبکہ ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں۔ بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پچھلے دور میں 2018 میں اس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔
