واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے۔
امریکی صدرنےکہا کہ یہ کارروائی کمانڈر اِن چیف کے اختیارات کے تحت کی گئی، نشانہ بنائی گئی کشتی مبینہ طور پر منشیات فروش دہشتگرد تنظیم سے منسلک تھی۔
امریکی محکمہ جنگ نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ خفیہ معلومات کے مطابق کشتی منشیات اور دہشتگردی کے نیٹ ورک سے جڑی ہوئی تھی اور اس کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا تھا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان کیلئے محتاط خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گا اور ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

