جنوبی پنجاب کے علاقے دین پور، تحصیل کروڑ میں واقع ایک گورنمنٹ ہائی اسکول نے اپنی انوکھی ساخت سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اسکول کی عمارت کو ’’ٹرین کی شکل‘‘ میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے اور بچوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اسے سراہا ہے۔
Sir There is a Complete Transformation In Sarkari-Mayari Schools Under @MaryamNSharif School Reforms Agenda.
Alhamdulilah 🇵🇰❤️ https://t.co/yw79nCVnD2— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) October 18, 2025
یہ منفرد آئیڈیا اسکول کے ایک تخلیقی اور باصلاحیت استاد کی ذہانت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود عمارت کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ پورا اسکول ایک چلتی ہوئی ٹرین کا منظر پیش کرتا ہے۔ اسکول کی دیواروں پر رنگ برنگی تصویریں، کھڑکیاں اور دروازے ٹرین کے ڈبوں کی مانند بنائے گئے ہیں، جب کہ مرکزی دروازے کو انجن کی شکل دی گئی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، اس ڈیزائن نے اسکول کی شناخت بدل کر رکھ دی ہے۔ اب یہ عمارت نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہے بلکہ بچوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ گاہ بن چکی ہے۔ علاقے کے لوگ اس تخلیقی کوشش کو خوب سراہا رہے ہیں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اس طرز پر نئی سوچ اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کو ٹرین کی طرح بنانے کا مقصد بچوں میں تعلیم کے لیے دلچسپی اور جوش پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ خوشی خوشی اسکول آئیں اور سیکھنے کے عمل کو ایک تفریح سمجھیں۔
سوشل میڈیا پر جب اسکول کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی اس اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کسی نے اسے “تعلیم میں جدت کی بہترین مثال” کہا تو کسی نے لکھا، “یہ وہی جذبہ ہے جو پاکستان کے تعلیمی نظام میں نئی روح ڈال سکتا ہے۔”
مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا
ریچھ کی “چوری”: کچرے کا بیگ اٹھا کر فرار،ویڈیو وائرل

