لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی جانب سے رواں سال سنسان گلیوں میں گھومتے لگڑبگڑ کی تصویر نے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر 2025 کا اعزاز جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئرکے لئے دنیا بھر سے ہزاروں تصاویر موصول ہوئیں، جن میں سے چند نے قدرت کے حسین اور نایاب مناظر کو نہایت خوبصورتی سے قید کیا، تاہم اس سال کا بڑا اعزاز نیمیبیا کے ایک فوٹوگرافر کو ملا۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی دعاؤں کا کاروبار, لاکھوں کا فراڈ سامنے آگیا
نیمیبیا نے متروک ہیروں کے قصبے کولمنسکوپ کی سنسان گلیوں میں گھومتے ایک بھورے لگڑبگڑ کی تصویر کھینچی۔ اس تصویر کو اربن وائلڈ لائف اور اوور آل ٹائٹل دونوں ایوارڈز سے نوازا گیا۔
پلانٹس اینڈ فنگی کیٹیگری میں بورنیو کے جنگلات میں روشنی بکھیرتے ایک نایاب پودے کی تصویر کو فاتح قرار دیا گیا، جب کہ برڈز بیہیویئر کیٹیگری میں چین کی یونڈانگ جھیل میں لیڈی فِش کے حملے کی ایک شاندار تصویر نمایاں رہی۔
روس کی خاتون نے آنکھوں کا رنگ بدل لیا تاکہ بچہ نیلی آنکھوں والا پیدا ہو
میملز بیہیویئر کے زمرے میں تنزانیہ کے سیرنگیٹی پارک کی ایک تصویر نے سب کو متاثر کیا، جس میں ایک جنگلی بلی فلمنگو پر حملہ کرتی دکھائی گئی ہے۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر نے نیچرل آرٹسٹری کیٹیگری میں انعام جیتا، جنہوں نے مصروف شاہراہ کے قریب تار بُننے والی مکڑی کی تصویر قید کی۔

