ایبٹ آباد، ملک کی پہلی ڈبل ڈاکٹ عدالت پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں قائم کردی گئی جس کا افتتاح چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔
پشاورہائیکورٹ کے مطابق ڈبل ڈاکٹ عدالت کا قیام قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد فوری اوربروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان پشاورہائیکورٹ کے مطابق نئی عدالت میں خاندانی تنازعات، کرایہ داری سے متعلق مقدمات، خواتین وکم عمر افراد کے کیسزاورسات سال تک کی سزاؤں والے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈبل ڈاکٹ عدالت کا نظام کمزوراورپسے ہوئے طبقات کوسستا اورفوری انصاف فراہم کرنے کے آئینی وعدے کی عملی تکمیل ہے۔
چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کے تحت ای فائلنگ، ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ، متبادل نظامِ انصاف (ADR) اورجوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر جیسے اقدامات پرتیزی سے عمل جاری ہے۔
پشاورہائیکورٹ کے اعداد وشمارکے مطابق ایبٹ آباد کی ضلعی عدلیہ میں اس وقت 31 ججز19 ہزار سے زائد مقدمات نمٹا رہے ہیں۔
پشاور میں انٹرامتحانات کے دوران امن و امان کیلئے دفعہ 144 نافذ
چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے جبکہ عدلیہ کا مشن صرف مقدمات نمٹانا نہیں بلکہ قانون کی بالادستی پرعوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

