پچھلے ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر ابرار احمد (Abrar Ahmad)کی شادی کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فوٹوگرافر کی جانب سے کھلاڑی کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر ابرار احمد کی شادی کی خوبصورت تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’’ ابرار اور آمنہ کی زندگی کا خوبصورت آغاز‘‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ابرار احمد 4 اکتوبر کو کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوا تھا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے ۔

