چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

silver

سونے کے بعد چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فی اونس چاندی کی قیمت 49.54 ڈالر تک پہنچ گئی ہے،دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 84 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر کا ہو گیا۔

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،ندیم افضل چن کا دعویٰ

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے  ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 202 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 4011 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 4033 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کو فوری ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،طارق فضل چودھری

سونے کی عالمی قیمت میں 2025 کے آغاز سے اب تک 53 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp