امریکا کا پاکستان اور سعودی عرب کو جدید فضائی میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا کا پاکستان اور سعودی عرب کو جدید فضائی میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی فراہمی کے نئے معاہدے میں شامل کر لیا ہے۔

امریکا کی معروف دفاعی کمپنی ریتھیون نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے اے ایم ریم (AMRAAM) میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کی سپر مارکیٹ میں ریچھ کا حملہ، ایک شخص ہلاک دو افراد زخمی

اس فیصلے کے بعد پاکستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو یہ جدید میزائل خریدیں گے۔ ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، جرمنی، اٹلی، ترکیہ، برطانیہ، پولینڈ، قطر، اومان، جاپان، اسرائیل اور دیگر شامل ہیں۔

امریکی وزارتِ دفاع کے مطابق ریتھیون کے موجودہ معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت سی 8 اور ڈی 3 ماڈلز کے نئے اے ایم ریم میزائل تیار کیے جائیں گے، اس ترمیم کے بعد معاہدے کی کل مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ میزائل امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں تیار کیے جائیں گے اور منصوبہ 30 مئی 2030 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

روس کا چین ، سعودیہ اور ملائیشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

پاکستان اپنے ایف سولہ طیاروں پر یہ میزائل استعمال کرتا ہے جبکہ سعودی عرب کے ایف 15 طیاروں پر بھی یہی نظام نصب ہے۔ امریکا نے سعودی عرب کیلئے 24.17 ملین ڈالر کے ایک علیحدہ معاہدے کی بھی منظوری دی ہے۔

اس معاہدے کے تحت سعودی فضائیہ کے ایف 15 طیاروں پر Link-16 کمیونیکیشن سسٹم کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہر ملک کو کتنے میزائل دیے جائیں گے اور فراہمی کب تک شروع ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp