پاپوانیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake

پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 تھی۔ اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پاپوانیوگنی کے شہر لا سے تقریبا 26 کلومیٹر دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فزکس میں نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا

حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شدید زلزلے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاپوا نیوگنی میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کا مرکز ساحلی علاقے کے قریب تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لیکن مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاپوا نیو گنی زلزلہ پٹی میں واقع ہونے کے باعث اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp