کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں مچل اسٹارک کو آرام دیا گیا تھا تاکہ وہ آئندہ ایشز سیریز کے لئے فٹ رہ سکیں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت مچل مارش کو دی گئی ہے۔
کرکٹ سیزن 2025-26 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، 13 خواتین امپائرز بھی شامل
ون ڈے اسکواڈ میں پیٹ کمنزکو شامل نہیں کیا گیا ہے، ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اووین اور میتھیو رینشا کی واپسی ہوئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے بھارت کے خلاف ابتدائی دو میچز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، جوش انگلس اور نیتھن ایلس کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ میکسویل کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ میں مچل مارش کپتان ہوں گے جبکہ مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، جوش انگلس، نیتھن ایلس، زاویر بارٹلیٹ، بین ڈوارشئیس، ایڈم زیمپا، میتھیو شارٹ، مچل اووین، میتھیو رینشا اور کوپر کونولی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
فوڈ پوائزننگ،بھارت میں موجود آسٹریلوی کرکٹرز کی طبیعت بگڑ گئی
بھارت کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت مچل مارش کے ہاتھ ہو گی جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن ایلس، زاویر بارٹلیٹ، بین ڈوارشئیس، شان ایبٹ، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میتھیو شارٹ، مچل اووین، ٹریوس ہیڈ، ایڈم زیمپا اور میتھیو کُونیمَن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 اکتوبر سے ہو گا پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 اکتوبر بروز بدھ سے ہو گا۔

