حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی پر مذاکرات مصر میں جاری ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام ایک آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹ ادارے کے حوالے کرنے پر رضامند ہے،وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ غزہ معاہدے کی منظوری کے فوراً بعد غزہ کی پٹی میں مکمل امداد روانہ کر دی جائے گی۔
رجب بٹ نے فاطمہ خان کے سنگین الزامات پر خاموشی توڑ دی
غزہ میں امداد کی ترسیل اور تقسیم اقوام متحدہ اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے ہوگی ،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائی صرف دفاع کے لیے ہوگی ۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی بھی روک دے گا۔
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو دو سال مکمل
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو دو سال مکمل ہو گئے،اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے 2 سال کے دوران غزہ میں ہونے والی تباہی کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں تقریباً 80 فیصد عمارتیں تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہو چکی ہیں،اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کےادارے انروا کی پناہ گاہوں میں 845 افراد شہید ہوئے۔
انروا کے عملے کے370 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،اسرائیل نے طبی عملے اور طبی ڈھانچے پر 790 سے زائد حملے کیے،غزہ میں انروا کے 22 میں سے صرف 4 طبی مراکز فعال ہیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
غزہ کی 98 فیصد سے زائد زرعی زمین یا تو تباہ ہو چکی ہے یا قابلِ رسائی نہیں رہی،غزہ میں 90 فیصد کے قریب پانی اور نکاسیِ آب کے نظام تباہ یا شدید متاثر ہو چکے ہیں۔
6 لاکھ 60 ہزار بچے مسلسل تیسرے سال سے تعلیم سے محروم ہیں،92 فیصد اسکولوں کی عمارتوں کو مکمل تعمیرنو یا بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے،انروا کے 90 فیصد اسکول تباہ یا نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

