قومی کرکٹر سدرہ امین (Sidra Amin)میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قصوروار قرار دے دی گئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے مطابق سدرہ امین نے بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ، سدرہ امین کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی۔
ویمنز ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹر منیبہ علی کے رن آئوٹ پر سوالات کھڑے ہوگئے
قومی کرکٹر سدرہ امین نے آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آ کر اپنا بیٹ زور سے پچ پر مارا،واقعہ پاکستان کی اننگز کے 40ویں اوور میں پیش آیا۔
قومی کرکٹر سدرہ امین کو سرزنش کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے،ڈیمیرٹ پوائنٹ ڈسپلنری ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا۔
ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں مچھروں کی بہتات،کئی بار کھیل روکنا پڑا
یہ سدرہ امین کی گزشتہ 24 ماہ کے دوران پہلی خلاف ورزی ہے، دائیں ہاتھ کی بیٹر نے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی۔

