مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی

پاک بھارت میچز بارے مائیکل ایتھرٹن نے حیرت انگیز تجویز دے دی

فائل فوٹو


برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک ایتھرٹن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔

ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سابق برطانوی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز شیڈول کرنے کی وجہ سفارتی اور معاشی ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔

آسٹریلوی بلے باز ہرجس سنگھ کی ون ڈے میں ٹرپل سنچری ، 35 چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا مالی طور پر بڑا اثر ہے، ان کے مقابلے کی وجہ سے ہی شاید ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں براڈ کاسٹ رائٹس 3 ارب ڈالرز کے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کیلئے پراکسی بن گیا ہے، پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پروپیگنڈا کیلئے پراکسی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کو ہمیشہ مالی طور پر دیکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ڈراز ٹرانسپیرنٹ ہونے چاہئیں۔

ڈراز کی صورت میں اگر دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہیں ہوتا تو پھر ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ایشیا کپ میں ہینڈ شیک تنازعے اور بھارت کی جانب سے ٹرافی  نہ لینے پر انگلینڈ کے سابق کپتان نے آئی سی سی سے یہ مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp