ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ، مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

shahbaz sharif

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں، ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔

ملائیشین وزیراعظم کے دفتر پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انوار ابراہیم کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کےساتھ مزید بڑھائیں گے۔

اسرائیل نے فلوٹیلا پر بزدلانہ حملہ کیا ، بربریت فوری بندی ہونی چاہئے ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ،غزہ کی صورتحال اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، چاہتے ہیں غزہ میں فلسطینیوں کیلئے مشکلات ختم ہوں۔

اس موقع پرملائیشین وزیراعظم انوار ابراہیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف کا دورہ قریبی دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ 2024 میں میرے پاکستان کے دورے کا تسلسل ہے، تجار ت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں ، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے۔

انوار ابراہیم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اہم اہے ، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعاون کے نئے ممکنہ شعبوں کو تلاش کریں گے۔

مشتاق احمد اسرائیلی حراست میں محفوظ  ، تمام پاکستانیوں کی فوری واپسی کیلئے سرگرم ہیں ، دفتر خارجہ

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کے دفتر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم ایک دوسرے سے گلے ملے۔

ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، بعدازاں وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزرا اور دیگر حکام سے مصافحہ بھی کیا۔

دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہو گی، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم کی رہائش آمد کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp