پاک بھارت ویمنز ورلڈ کپ میچ (ICC Women’s World Cup)کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پاکستانی اوپنر منیبہ علی کے رن آؤٹ ہونے پر تیسری امپائر کے متضاد فیصلوں نے میچ کو چند لمحوں کے لیے روک دیا۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آیا، جب ٹیم 248 رنز کے تعاقب میں تھی۔ منیبہ علی بغیر رن لینے کے، اپنی کریز سے باہر کھیل رہی تھیں اس دوران بھارتی بولر کرانتی گوڑ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی۔ اسی لمحے، دیپتی شرما نے سلپ کورڈن سے تھرو کر کے وکٹیں گرا دیں۔
محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو پھر مسترد کردیا
منیبہ نے فوری طور پر بیٹ کریز کے اندر رکھا، لیکن اگلے لمحے ان کا بیٹ کچھ لمحوں کے لیے زمین سے اٹھ گیا جب کہ ان کے جسم کا کوئی اور حصہ کریز کے اندر نہیں تھا۔ یہیں سے تنازع شروع ہوا۔
پہلے تیسری امپائر کرن کلاسٹی نے منیبہ کو “ناٹ آؤٹ” قرار دیا، جس پر بھارتی کھلاڑی واپس اپنی پوزیشن پر چلی گئیں۔ مگر چند لمحے بعد اسکرین پر فیصلہ “آؤٹ” دکھایا گیا، جس سے میدان میں الجھن اور بحث کی کیفیت پیدا ہوئی۔
منیبہ علی وکٹ کے کنارے رکی رہیں، جبکہ پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء اور دیگر کھلاڑیوں نے فیصلہ پر وضاحت طلب کی۔ منیبہ کو ڈگ آؤٹ کے پاس چوتھی امپائر کِم کاٹن سے بات چیت کرتے بھی دیکھا گیا۔ اس دوران اگلی بیٹر سدرہ امین میدان میں داخل ہونے سے رک گئیں۔
ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں مچھروں کی بہتات،کئی بار کھیل روکنا پڑا
چند منٹوں کی بحث و مباحثے اور مشاورت کے بعد، فاطمہ ثناء نے اشارہ کیا کہ منیبہ میدان چھوڑ سکتی ہیں، جس کے بعد سدرہ امین نے بیٹنگ سنبھالی۔
یہ واقعہ نہ صرف شائقین بلکہ دونوں ٹیموں کے لیے بھی الجھن کا باعث بنا، اور امپائرنگ کے فیصلوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے۔شائقین اور کرکٹ ماہرین بھارتی ٹیم کے اس اقدام کو”غیر اخلاقی” اور “کھیل کی روح کے منافی” قرار دے رہے ہیں۔
Controversy in Colombo! India did not show any sportsmanship and ran Muneeba Ali out. This is ugly for the game of cricket 🇮🇳👎🏽
Pakistan must protest to the ICC 🇵🇰‼️ #CWC25 pic.twitter.com/fClM4xYngN
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 5, 2025
پاکستانی کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی ٹیم کے اس عمل پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر لاکھوں صارفین نے اس اقدام کو “شرمناک” اور “کھیل کی بدنامی” قرار دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو اس واقعے پر باقاعدہ احتجاجی مراسلہ بھیجے اور کھیل کی روح کی خلاف ورزی پر بھارتی کھلاڑی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف کھلاڑیوں کے درمیان تلخی پیدا کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی غلط پیغام دیتے ہیں ۔قبل ازیں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ بھی نہیں کیا تھا۔

