کیرالہ کرکٹ لیگ (کے سی ایل) کے میچ میں ایک بلے باز نے 12 گیندوں پر 11 چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی۔
کالی کٹ گلوب اسٹار کے بیٹسمین سلمان نظار نے ترویندرم رائلز کیخلاف 19 ویں اوور میں 5 اور 20 ویں اوور میں 6 چھکے لگائے۔ مجموعی طور پر آخری دو اوورز میں 71 رنز بنے۔
کیریبیئن لیگ میں کیرون پولارڈ نے بائولرز کا بھرکس نکال دیا ، 8 گیندوں پر 7 چھکے
اڈانی ترویندرم رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 18 اوورز تک ان کے لیے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لیکن سلمان نظار نے آخری دو اوورز میں مخالف ٹیم کے بائولرز کا بھرکس نکال دیا۔
سلمان نے سب سے پہلے 19 ویں اوور میں باسل تھمپی کا سامنا ، اس اوور میں لگاتار 5 چھکے لگائے اور آخری گیند پر ایک رن لیا۔ اس طرح اس اوور میں مجموعی طور پر 31 رنز بنائے ، جبکہ 20 ویں اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں ، راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
سلمان کی طوفانی اننگز کی بدولت کالی کٹ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ، جواب میں اڈانی ترویندرم رائلز 19.3 اوورز میں 173 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
