وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ستمبر میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کوقومی اسمبلی کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اورآئندہ ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کی اس ہدایت کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی حکمت عملی میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جس کے تحت پارٹی اسمبلی کی کارروائیوں سے خود کو محدود کرنے جا رہی ہے۔
