راولپنڈی اورخطہ پوٹھوہارکی زرعی ترقی کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ارب روپے کی لاگت سے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان متعارف کرا دیا ہے۔
وزیرزراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری بیج اورکسانوں کومالی وفنی معاونت فراہم کرنا ہے۔
سی ڈی اے کا بڑا اعلان، اسلام آباد میں 30 مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت
عاشق کرمانی نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے ایک خصوصی تحفہ ہے جس کے ذریعے خطہ پوٹھوہارمیں زرعی انقلاب برپا ہوگا، کاشتکاروں کو25 ہزارکلوگرام مونگ پھلی کی اعلیٰ اقسام کا بیج فراہم کیا جائیگا۔
سیکریٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو نے بتایا کہ 3 ہزار 625 ایکڑ رقبے پرزیتون کی کاشت کرائی جائے گی، زیتون کے تیل کیلئے کولڈ پریس یونٹس بھی فراہم کیے جائیں گے، جن پرحکومت 50 فیصد سبسڈی دیگی۔
یہ منصوبہ نہ صرف زرعی پیداوارمیں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ کسانوں کی آمدن میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔
