پولیس نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں مطلوب اہم ملزم شاہ ریزعظیم کوگرفتارکرلیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکے مطابق ملزم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا اورمختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔
اللہ کے پاس دیر ہے، اندھیر نہیں، فیصلے نے واضح کر دیا تمام مقدمات ناجائز ہیں، اسد قیصر
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریزعظیم کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائیگی۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزم نے کئی دیگرافراد کیساتھ مل کرجلاؤ گھیراؤ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں کردارادا کیا، قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیزکرچکے ہیں۔
