دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ، گردونواح میں رہنے والی آبادیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔
دریائےستلج میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک ریکارڈکیا گیا۔
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدرمملکت
گزشتہ12 گھنٹے میں پانی کے بہاؤ میں 34 ہزار کیوسک اضافہ ہوا،ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
دوسری جانب مختلف دیہات کا دو سو ایکڑ سے زائد رقبہ دریا برد ہوگیا ہے،مکئی ،چاول جوار سمیت دیگر تیار فصلیں پانی میں بہہ گئی ہیں ۔
