وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور متعلقہ ادارے پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
وفد نے حکومت کے انسداد پولیو اقدامات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعظم کی خصوصی توجہ اور قیادت کی بدولت پاکستان سے جلد اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔
وفد نے روٹری انٹرنیشنل کے انسداد پولیو کیلئے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، وفد نے بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل نے گزشتہ برس 500 ملین ڈالر انسداد پولیو کی مد میں پاکستان میں خرچ کئے اور رواں برس بھی اس مقصد کیلئے خطیر رقم خرچ کرنے کا خواہاں ہے.
وفد نے وزیرِ اعظم کی انسداد پولیو کیلئے ٹیم کے انتخاب اور ٹیم کی جانب سے اقدامات کی بھی تعریف کی.
