کلگام آپریشن میں بھارتی افواج ناکامی کا شکار ہوگئیں، 12 دن سے بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام میں قابض بھارتی افواج اور مزاحمت کاروں کے درمیان طویل لڑائی بنتی جارہی ہے،12روز میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ ہو گئے۔
اعلیٰ سرکاری افسر پر ہراسانی کا الزام، معاملہ خاتونِ اول تک پہنچ گیا
کلگام آپریشن ناکام ہوگیا جس کے باعث بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی،آج2 بھارتی فوج افسر ہلاک ،ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 14شدید زخمی ہوئے۔
بھارتی فوجی قیادت بے بس ہے،ضروری راشن اور سازوسامان پہنچانے میں ناکام ہوگئی ،ایک بھارتی فوجی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ5دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں،ہم مٹی کھانے پر مجبور ہیں۔
مقتول فوجی اہلکار کے اہلخانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج کی بہادری صرف دعوؤں تک محدود ہے۔
راولپنڈی میں بھی کل مقامی تعطیل کا اعلان
اے پی ایچ سی قیادت نے کلگام آپریشن کو بھارتی فوج کی سب سے بڑی شرمناک ناکامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت سیاسی ناکامی چھپانے کیلئے کٹھ پتلی فوجی آپریشن کروا رہی ہے۔
