آسٹن، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرآسٹن میں ایک اسٹورکی پارکنگ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آورنے پہلے موقع پرموجود ایک گاڑی چھینی اورجائے واردات سے فرارہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اورگاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کوجنوبی آسٹن سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت جاری نہیں کی گئی، فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
واقعے پرمقامی پولیس اورایف بی آئی کی مشترکہ ٹیمیں تفتیش کررہی ہیں اورعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پرپولیس سے رابطہ کریں۔
