چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،آج پھر 9 مئی کیسز میں ہمارے رہنماؤں کوسزا ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے ،آج ہمارے 76 ارکان ایوان میں رہ گئے ہیں۔
اگست کے پہلے 11 روز مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات رپورٹ
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے آنے والے ان فیصلوں کو چیلنج کریں گے،کس قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی؟
واضح رہے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، محمود رشید اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔
پاکستان ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ذمہ دارملک ہے،ترجمان دفتر خارجہ :بھارتی بیان مسترد
سنٹرل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف عائشہ بھٹہ اور بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان کے علاوہ عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کو 5،5 سال قید کی سزا اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مزید 2 مقدمات میں بری کردیا ہے، جبکہ کیس میں نامزد پانچ کم عمر ملزمان کو بھی بری کر دیا گیا۔
