وائٹ ہاؤس یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی کو 15 اگست کو الاسکا میں ہونے والی امریکی اور روسی صدورکی متوقع ملاقات کے موقع پرمدعو کرنے پرغورکررہا ہے۔
امریکی خبرایجنسیوں کے مطابق زیلنسکی کے دورہ امریکا کوابھی حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن الاسکا آمد کے امکانات موجود ضرورہیں تاہم صورتحال اب تک واضح نہیں۔
یوکرین کا فیصلہ ماسکو یا مغرب نہیں، صرف کیف کریگا، فرانسیسی صدر
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگرزیلنسکی الاسکا پہنچتے ہیں تو یہ ملاقات یوکرین جنگ اورعلاقائی کشیدگی کے تناظرمیں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
امریکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے بارے میں وائٹ ہاؤس نے تاحال اس بارے میں باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔
