امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے اہم ملاقات جمعہ 15 اگست 2025 کو ریاست الاسکا میں ہوگی۔
امریکی صدرٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات یوکرین تنازع کے دیرپا اور پائیدارحل کے حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اورآرمینیا میں امن معاہدہ، جنگ چھوڑنے اورتجارت بڑھانے پراتفاق
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد اب دنیا روس اور یوکرین کے مابین بھی جنگ کے خاتمے کی امید رکھتی ہےاورہم اس کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔
کریملن کے ایک سینئرمعاون نے بھی دونوں صدورکے درمیان طے شدہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں۔
بین الاقوامی برادری کی نظریں اب الاسکا پرمرکوز ہیں جہاں ممکنہ طورپرتاریخ کے ایک اوراہم امن عمل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
