واشنگٹن، امریکی وفاقی عدالتوں کے ڈیجیٹل نظام پر حالیہ دنوں میں ایک سنگین سائبر حملہ ہوا ہے جس نے عدالتی سسٹمز کو بری طرح متاثرکیا ہے۔
امریکی جوڈیشل کانفرنس اورفیڈرل کورٹس ایڈمنسٹریٹو آفس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ سائبر حملے ملکی سلامتی اورحساس عدالتی معلومات کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی 5 لانچ کر دیا
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق حملے میں فیڈرل کورٹس کے داخلی ڈیٹا سسٹمز، مقدمات کی فائلنگ اورآن لائن رسائی کے دیگر نظام متاثرہوئے ہیں فی الحال یہ واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا۔
حکام نے فوری طورپرمتاثرہ نظام کوآف لائن کردیا ہے اورسائبرسیکیورٹی ایجنسیزکے ساتھ مل کرتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، امریکی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی بھی اس معاملے کی نگرانی کررہے ہیں۔
