گلگت بلتستان کے ضلع شگرمیں کے ٹو جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع اہم رابطہ پل دریا میں بہہ گیا جس کے باعث سیکڑوں غیر ملکی اور مقامی کوہ پیما پھنس کر رہ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پل ٹوٹنے سے کم از کم 10 دیہات کا شگرشہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، پل کے دریا برد ہونے کے بعد علاقے میں سفری اورامدادی سرگرمیاں شدید متاثرہوگئی ہیں۔
دیامرمیں ریسکیو آپریشن جاری، آفت زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
ڈپٹی کمشنرشگرنے تباہ شدہ پل کا دورہ کیا اورعلاقے میں فوری طور پرایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔
انتظامیہ نے متبادل راستوں کی تلاش اورفوری عارضی پل کی تعمیر کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، سیاحتی سیزن میں اس واقعے نے مقامی معیشت اورسیاحت پربھی منفی اثرات ڈالے ہیں۔
