ویتنام میں ایک سیاحتی کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 7 تاحال لاپتہ ہیں۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی پر 48 مسافر اور 5 عملے کے ارکان سمیت کل 53 افراد سوار تھے، حادثہ شدید بارش کے باعث پیش آیا، جب کشتی توازن برقرارنہ رکھ سکی۔
امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار
امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق موسم کی خرابی اور پانی کی تیز لہریں تلاش میں رکاوٹ بن رہی ہیں، حادثے پر ویتنامی حکومت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
